اقتصادی امور کے سیکرٹری شکتی کانتا داس نے آج کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کو
فروغ دینے کے لئے 50 ہزار روپے سے زیادہ کی نقد رقم نکالنے پر ٹیکس لگائے
جانے کے سلسلے میں حکومت نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔مسٹر داس نے صنعتی تنظیم ایسوچیم کے سالانہ اجلاس میں کہا کہ اس معاملے پر
آندھرا پردیش کے وزیر
اعلی چندر بابو نائیڈو کی صدارت میں قائم وزرائے اعلی
کی کمیٹی کی حتمی سفارشات کا جائزہ لیا جا رہا ہے لیکن حکومت نے بینکوں سے
مقررہ حد سے زیادہ نقد رقم نکالنے پر ٹیکس لگانے کے بارے میں کوئی فیصلہ
نہیں کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت رپورٹ کی باریکی سے جانچ کر رہی ہے اور اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔